تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرواورسرائے مغل میں موبائل کالزپرغریب عوام کو لوٹنامعمول بن گیا۔

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو اورسرائے مغل کے گردو نواح میںعام سادہ لوح عوام کو لوٹنا ایک معمول بن چکا ہے ۔کسی نا معلوم نمبرر سے کال ریسیو ہوتی ہے۔جسمیں کہا جاتا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت آپ کا یہ انعام نکلا ہے۔ابھی اس وقت ایک موبائل فون کے ،،سہولت گھر ،،پر جا کر فلاں نمبرپر اتنے ہزار بیلنس کروا دیں گے تو آپ کو انعام کی رقم موصول ہو جائے گی۔سادہ لوح لوگ بغیر کسی کو بتائے اپنی قیمتی اشیائ تک بیچ کر بیلنس تک کروا دیتے ہیں۔لیکن نا کوئی انعام اور نہ ہی کروایا گیا بیلنس کی کوئی واپسی ہوتی ہے۔اس طرح فراڈ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ سہولت گھر کے رٹیلر عمران علی نے بتایا کہ اس طرح کے روزانہ تین سے چار لوگ ضرور آتے ہیں۔اعلی حکام سے اپیل ہے کہ اس کی روک تھام کے لیے جلداز جلد اقدامات کریں ۔اور بے نظیر انکم سپورٹ کے نام پر لوٹنے والوں کو پکٹر کر سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  تمباکونوشی کیخلاف”ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے“آج منایاجارہا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker