تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پنجاب ہائی وے کی سڑکوں کواکھاڑکرٹف ٹائلیں لگا کرحکومت کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾بھائی پھیرو شہر میں پنجاب ہائی وے کی سڑکوں کو اکھاڑ کر ان کی جگہ پر ٹف ٹائلیں لگا کر حکومت کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا جانے لگا جبکہ کمیشن مافیا کمیشن کے چکر میں سرگرم عمل ۔ہیوی ٹریفک گزرنے کی وجہ سے کروڑوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ ۔شہریوں نے اعلیٰ سطح پر تحقیقات اور ذمہ دران کے خلاف فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ۔کوٹ رادھا کشن روڈ بھائی پھیروپر پنجاب ہائی وے کی طرف سے سڑک تعمیر کی گئی تھی مگر گزشتہ روز اس سڑک کو اکھاڑ کر اور دو دو فٹ گہرا کرکے اس پر معمولی پتھر ڈال کر ریت بچھا کر اس کے اوپر ٹف ٹائیلیں لگائی جارہی ہیں جبکہ مذکورہ سڑک سے انتہائی بھاری ٹریفک کا گزر ہوتا ہے جو کہ یہاں پر پختہ سڑک ضروری تھی مگر کمیشن مافیا پختہ سٹرک بنانے کی بجائے ٹف ٹائیلیں لگا کر خطیر رقم ہضم کرنے کے چکر میںہے اور اسی طرح سبزی منڈی جانے والے تمام راستوں کی بھی پختہ سڑکیں اکھاڑ کر ٹف ٹائلیں لگا ئی جارہی ہیں جبکہ کوٹ رادھاکشن روڈ کے ساتھ ساتھ ملحقہ بازاروں کو بھی گہرا کردیا گیا ہے جس سے جب بھی معمولی بارش ہو گی شہر بھر کا تمام پانی مذکورہ روڈ پر جمع ہو کر گھروں میں داخل ہوکر مکانوں کو نقصان پہنچائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:تین ملزمان گن پوائنٹ پر اکیس سالہ لڑکی کو اغوا کر کے فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker