بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ پر تشدد کاروائیوں اور ریاستی جبر سے اہل وفا کا راستہ نہیں روکا جا سکتا ہے ۔ پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کے کارکن کے قتل اور پتوکی میں وحشیانہ تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتا ر نہ کیا تو طلبا احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی جمعیت طلبا پاکستا ن کے ناظم اعلیٰ زبیر صفدر نے ناظم پنجاب یونیورسٹی لاہور حق نواز اور ناظم لاہور مدثر شاہ کے ہمراہ نجی دورے کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ناظم اعلیٰ پاکستان نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبا ئ نے ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے بیش بہا قربانیاں اور شہادتیں دیں ہیں ۔ ہر دور میں آ مروں کی من مانیوں کو روکنے کے لئے ہر اول دستہ کا کردا ر ادا کیا ہے ۔ ماضی کی طرح اب بھی بعض ریاستی ادارے ُپر تشدد کاروائیوں کروا کر ہمیں دبا نا چاہتے ہیں ۔مگرحکمران یاد رکھیں کہ پر تشدد کاروائیوں اور ریاستی جبر سے اہل وفا کا راستہ نہیں روکا جا سکتا ۔پنجاب یونیورسٹی میں ہمارے کارکن کے قاتل ابھی بھی دندنا رہے ہیں ۔ پتوکی ڈگری کالج کے کارکن محمد معظم پر وحشیانہ تشدد کرنے والے ملزمان کو ابھی بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔ ہمارا مطالبہ یہ ہے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ، کالجوں میں یونین سازی کے انتخابات کرائے جائیں اور طلبا کے تمام مطالبات تسلیم کئے جائیں وگرنہ اسلامی جمعیت طلبا سراپا احتجاج بن کر حکمرانوں سے طلبا کے حقوق لے کر رہے گے ۔ اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبا کے مقامی ذمہ دار احمد جمال ، سردار علی احمد ، اور جماعت اسلامی ضلع قصور کے رہنمائ حاجی محمد رمضان اور سردار نور احمد ڈوگر اور دیگر طلبا اور معززین نے طلباکے حقوق کی جدو جہد میں اسلامی جمعیت طلبا کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے
You must be logged in to post a comment.