تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: تیزرفتاربس اوردودھ والی ٹینکی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾  تیز رفتاربس اور دودھ والی ٹینکی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ۔ لاش کئی گھنٹے سڑک پر پڑی رہی اطلاع کے با وجود تھانہ سٹی کی بے حس پولیس دیر سے موقع پر پہنچی ۔ مرنے والے شخص کے لواحقین پر دبائو ڈال کر پولیس نے صلح نامہ لکھوا کر بس ڈرائیور کو چھوڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ کا رہائشی یونس اپنی دودھ والی ٹینکی پر بھائی پھیرو بائی پاس پر جا رہا تھا کہ اُسے تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی ۔ٹینکی قلا بازیاں کھاتی ہوئی دور جا گری ۔ جبکہ اُس کا ڈرائیور موقع پر ہلاک ہو گیا ۔ لوگوں نے فوری طور پر اس کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس کو دی مگر بے حس پولیس کئی گھنٹے تک موقع پر نہ پہنچی جس سے لاش سڑک پر پڑی تپتی دھوپ میں سڑتی رہی ۔ اطلاع پر جب مرنے والے کے لواحقین موقع پر پہنچے تو تھانہ سٹی پولیس بھائی پھیرو اے ایس آئی نے انہیں ڈرا دھمکا کر صلح نامہ لکھوا کر بس ڈرائیور کو چھوڑ دیا اور پوری کاروائی کئے بغیر  ’’ پولیس کا ہے فرض ، مدد آپکی ‘‘ کی دھجیاں اُڑا دیں

یہ بھی پڑھیں  ہماری کوئی حیثیت نہیں، رحمان ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker