تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:مصر میں اخوان المسلمون کے صدر منتخب جماعت اسلامی ضلع قصور کا اظہار تشکر

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ مصر میں اخوان المسلمون کے صدر منتخب جماعت اسلامی ضلع قصور کا اظہار تشکر ۔ جگہ جگہ شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ مصر میں اسلامی قوتوں کی فتح سے پاکستان میں اسلامی انقلاب کی راہ ہموار ہو گی ۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا اظہار خیال ۔ تفصیلات کے مطابق مصر میں اخوان المسلمون کے صدر محمد مرسی منتخب ہونے پر جماعت اسلامی ضلع قصور کی طرف سے اظہار تشکر جوش و خروش سے منایا گیا ۔ سرائے مغل ،بھائی پھیرو ، پتوکی اور جگہ جگہ شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے بھائی پھیرو زون کے امیر صدیق فانی ، ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری عثمان غنی ،مجلس شوریٰ کے رکن سردار نور احمد ڈوگر اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ مصر میں اسلامی قوتوں کی فتح سے پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی اسلامی انقلاب کی راہ ہموار ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں  میونسپل کمیٹی چنیوٹ کیلئے سیاسی نورا کشتی اور سیاسی دنگل مزید تیز ہو گئے ا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker