بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ ڈکیتی اور چوری کی چار وارداتوں میں مسلح ڈاکو معروف گدی نشین سمیت چار افراد سے لاکھوں روپے کی نقدی ، زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ۔ سڑکوں پر ناکے لگا کر عوام کو لوٹنا معمول بن گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کامونگل کا رہائشی محمد رفیق دن چار بجے اپنی موٹر سائیکل پر کامونگل روڈ پر آ رہا تھا کہ سڑک پر ناکہ لگا کر درجنوں افراد کو لوٹنے والے دو مسلح ڈاکوئوںنے اُ سے روک لیا اور گن پوائنٹ پر پانچ ہزار روپے نقدی ،موبائل فون ، شناختی کارڈ اور قیمتی کاغذات چھین لئے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ انہی ڈاکوئو ں نے سڑک سے گزرنے والے تین مسافروں کو بھی ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا ۔ ڈکیتی کی دوسر ی واردات میں آستانہ عالیہ کھنڈا موڑ کا معروف گدی نشین چن پیراپنے خاندان کے ہمراہ کار پر راجباہ نیاز بیگ پر بنی سڑک پر واپس گھر جا رہا تھا کہ حیات پلی کے قریب دس مسلح ڈاکوئوں نے سڑ ک پررکاوٹیں کھڑی کر کے اُسے روک لیااور گن پوائنٹ پر عورتوں کے کانوں اور گلے سے لاکھوں روپے کے سونے کے زیورات نوچ لئے ۔ موبائل فون اور نقدی چھین کر فرارہو گئے ڈکیتی کی تیسری واردات میں نواحی گائوں بگھیانہ کلاں کے حسن رحمانی کے گھر دیواریں پھلانگ کر چھ مسلح ڈاکو گُھس آئے اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہزاروں روپے کے زیورات اور نقدی چھین کر اور گھر والوں کو رسیوں سے جکڑ کر ایک کمرے میں بند کر کے فرار ہو گئے ۔محکمہ معدنیا ت کی ریت چوری کرنے والے رانا عمران کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ نے مقدمہ درج کرا دیا ۔ بھائی پھیرو اور گرد و نواحی میں ڈکیتیوں اور چوریوں کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے ۔ خوف کے مارے لوگوں کودن کے وقت سڑکوں پر چلنا نا ممکن بن چکا ہے جبکہ راتوں کو بھی لوگ ساری رات پہرہ دیتے ہوئے گزار دیتے ہیں مگر پولیس مقدمات درج کرنے کی بجائے شریف شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے
You must be logged in to post a comment.