تازہ ترینعلاقائی

حفظ قرآن کاآل پاکستان مسابقہ قرآن بونگہ بلوچاں میں12جون کو منعقد ہو گا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾حفظ قرآن کا آل پاکستان مسابقہ قرآن کالج اینڈ اسلامک ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بونگہ بلوچاں میں12جون کو منعقد ہو گا ۔ پاکستان بھر کے سلفی مدارس کے حفاظ اکرام حصہ لیں گے ۔ ادارۃ الاصلاح ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے قرآن کالج اینڈ اسلامک ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بونگہ بلوچاںکے مہتمم قاری صہیب طیب نے صحافیوں کو بتایا کہ بارہ جون کو حفظ قرآن کا آل پاکستان مسابقہ ادارہ ہذا میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔ جس میں ملک بھر کے سلفی مدارس سے سند یافتہ اٹھارہ سال سے کم عمر کے حفاظ اکرام شامل ہونگے ۔ اس مسابقہ میں ستر فیصد نمبر لینے والے حفاظ اکرام کو سولہ جون کو الحمرا حال لاہور میں ہونے والے فائنل مسابقہ میں حصہ لینے کے لئے منتخب کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے سینکڑوں حفاظ اس مسابقہ میں حصہ لینے کے لئے ہم سے رابطہ کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن مراکز عید کے پہلے اور دوسرے دن بند رہیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker