تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تھانہ سٹی بھائی پھیرومیں چارروز سےایس ایچ او تعینات نہیں

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾کرائم اور منشیات فروشی کا گڑھ تھانہ سٹی بھائی پھیرو چار روز سے بغیر ایس ایچ او کے چل رہا ہے ۔ اعلیٰ پولیس حکام سے جلد از جلد ایس ایچ او تعینات کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کرائم اور منشیات فروشی کا گڑھ تھانہ سٹی بھائی پھیرو چار روز سے بغیر ایس ایچ او کے چل رہا ہے۔یہ تھانہ منشیات فروشوں کی پنجاب کی سہراب گوٹھ کے نام سے مشہور ہے اور حال ہی میں آر پی او شیخوپورہ رینج ذوالفقار احمد چیمہ نے اس تھانہ کو منشیات سے پاک کرنے کا بیڑہ اٹھا یا تھا ۔چند ہفتوں کے دوران بڑے بڑے مگر مچھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے والے دو ایس ایچ اوز کی اچانک تبدیلی اور اب چار روز سے تھانہ میں ایس ایچ او کے نہ ہونے پر عوامی و سماجی حلقوں میں آر پی او شیخوپورہ کی منشیات فروشوں کی مہم پر کئی سوالیہ نشان کھڑے کر دئیے ہیں ۔عوامی سماجی حلقوں نے اس تھانہ میں جلد از جلد کسی فرض شناس اور ایماندار ایس ایچ او کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  آئی سی سی نے ٹی 20 ریکنگ ،عماد وسیم کا باؤلنگ میں چوتھا نمبر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker