تازہ ترینعلاقائی

محکمہ سوئی گیس کاسول ہسپتال بھائی پھیرو کو گیس کنکشن دینے سےانکار

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ پونے تین سال قبل لاکھوں روپے ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے کے با وجود محکمہ سوئی گیس نے سول ہسپتال بھائی پھیرو کو گیس کنکشن دینے سے انکار کر دیا ۔ محکمہ کے کرپٹ اہلکاروں ایک طرف رشوت لے کر علاقے میں سینکڑوں جعلی کنکشن بغیر ڈیمانڈ نوٹس کے لگا کر محکمہ کو کڑوروں کا نقصان پہنچا رہے ہیں ۔مگر دوسری طرف ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے والے درجنوں صارفین سالہا سال سے دھکے کھا رہے ہیں ۔ گیس کنکشن نہ ہونے سے میریض اور ڈاکٹر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔عوامی و سماجی حلقوں کا تحقیقات کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس کو سول ہسپتال بھائی پھیرو کو کنکشن لگانے کے لئے محکمہ صحت نے 12-9-2009کو پونے دو لاکھ روپے ڈیمانڈ نوٹس کے جمع کرائے مگر پونے تین سال گذرنے کے باوجود بھی سول ہسپتال کا گیس کا کنکشن چالو ہی نہیں کیا گیا ۔ جس سے ڈاکٹروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہاہے ۔ ڈاکٹروں کو آپریشن کا سامان سٹیر لائز کرنے کے لئے اور سردیوں میں آپریشن تھیٹر گرم رکھنے کے لئے اور مریضوں کو کھانا پکانے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ہسپتال کے علاوہ دیگر لوگوں کو بھی ڈیمانڈ نوٹس ادا کئے سالہا سال گزر چکے ہیں ۔ مگر محکمہ کے اہلکار رشوت لیکر علاقہ بھر میں سینکڑوں جعلی کنکشن اور جعلی میٹر لگا کر محکمہ کو روزانہ کروڑوں کا نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ کئی دفعہ محکمہ کے بعض ایماندار اور اعلیٰ افسروں نے جعلی کنکشن پکڑے مگر گیس مافیا کے لوگ اتنے با ثر ہیں کہ وہ ہر دفعہ بچ نکلتے ہیں ۔ عوامی سماجی حلقوں نے سول ہسپتال بھائی پھیرو سمیت درجنوں افراد جنہوں نے سالہا سال سے ڈیمانڈ نوٹس ادا کئے ہیں فوری گیس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ محکمہ سوئی گیس کی قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کا چیرمین اسی حلقہ کے ایم این اے سراد طالب حسن نکئی ہے مگر پھر بھی محکمہ کے منہ زور اور رشوت خور ملازمین عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:تھانہ سٹی بھائی پھیرومیں ڈاکوںاورچوروں نے عوام کی نیندیں حرام کر دیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker