تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تیرہ مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کر کے پانچ منشیات فروشوں کو چھڑوا لیا

ُبھائی پھیرو ﴿نامہ نگارپاک نیوز﴾تیرہ مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے پکڑے گئے پانچ منشیات فروشوں کو چھڑوا لیاپولیس اہلکاروں کو مار مار کر بھر کس نکال دیا۔پولیس پکڑی گئی منشیات لے کر بغیر ملزمان کے منہ لٹکائے تھانے میں آ پہنچے۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو پولیس نے تھانہ صدر مخبری پر چھانگا مانگا روڈ پر بھوئے آصل کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ دوران ملزمان اصغر،مبشر،شہادت،فریاداور منظور کار نمبری 3928-LECپر آگئے جنہیں پولیس پارٹی نے روک کر تلاشی لی تو ملزمان کے قبضہ سے تین کلو چرس اور ایک ناجائز پسٹل بر آمد کر لیا۔منشیات کے علاوہ ملزمان کے قبضہ سے موبائل فون اور نقدی بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی۔پولیس کی بے احتیاطی سے ایک ملزم کے پاس چھپایا گیا موبائل فون رہ گیا جس نے چپکے سے اس فون سے اپنے ساتھیوں کواطلاع کر دی جس پر جس پر پکڑے گئے منشیات فروشوں کے ساتھی ملزمان آصف،زاہد،شاہد،ملزم اصغر کی بیوی ریحانہ بی بی ،مانی بی بی،رانا بھٹو اپنے چھ نا معلوم مسلح ساتھیوں کے ہمراہ کاروں اور موٹرسائیکلوں پر پولیس پارٹی کا پیچھا کر تے ہوئے گھیرا ڈال لیا اور پولیس پارٹی پر حملہ آور ہو کر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد انکی وردیاں پھاڑ دیں۔تمام ملزمان اور انکے قبضہ سے برآمد کی گئی نقدی اور موبائل فونز بھی پولیس سے چھین لئے اور فرار ہو گئے۔پولیس پارٹی برآمد کی گئی چرس کو بغیر ملزمان کے ہارے ہوئے جواری کی طرح منہ لٹکائے واپس آ گئے اور آکر ملزمان کے خلاف کاروائی ڈالنے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button