تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:نوجوان کشتی میں سیر کر تے ہوئے دریائے راوی کی لہروں کی نذر ہو گیا

ُبھائی پھیرو ﴿نامہ نگارپاک نیوز﴾بھائی پھیروباراتیوں کے ساتھ آنے والا اٹھارہ سالہ نوجوان کشتی میں سیر کر تے ہوئے دریائے راوی کی لہروں کی نذر ہو گیا۔چند لمحے پہلے جہاں شہنائیاں بج رہی تھیں وہاں صف ماتم بچھ گئی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں شام کوٹ سے ایک بارات دریائے راوی کے کنارے واقع جیون پورہ آئی جہاں پر بارات میں موجود چار نوجوان کشتی میں سوار ہو کر دریا کی سیر کر نے نکلے۔کشتی کے الٹ جانے کی وجہ سے چاروں ساتھی دریامیں گر گئے جن میں تین کو بچا لیا گیا اور ان کا ایک ساتھی ملنگ علی ڈوب گیا جس کی نعش ابھی تک نہیں مل سکی اسکے لواحقین اپنے پیارے کی نعش نہ ملنے اور محکمہ انہار کی بے حسی کے خلاف دریاکنارے بین کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پشاور،تجاوزات آپریشن کے دکاندار بلدیہ اہلکار او ر تاجر گتھم گھتا، چا ر افرہلکار زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker