تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ۔دن دیہاڑے سڑکوں پر ڈاکہ مارنے والے خطرناک ڈاکو کو پکڑ کر سرائے مغل پولیس ملاحظہ کے لئے لے جا رہی تھی کہ ڈاکو کے ساتھی پانچ مسلح نا معلوم نقاب پوش ڈاکو ئوں نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دہشت کی علامت خطرناک ڈاکو ہلاک اور پولیس وین چھلنی چھلنی ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے نواحی گائوں بلوکی کے رہائشی شریف مسیح نے سڑک پر ناکہ لگا کر گن پوائنٹ پر اُسی گائوں کے رہائشی محمد سجاد سے بارہ ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا ۔ اطلاع ملنے پر دیہاتیوں اور سرائے مغل پولیس نے گھیرا ڈال کر علاقے میں دہشت کی علامت خطرناک ڈاکو شریف مسیح کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے پانچ ساتھی ڈاکو بھاگ جانے میں ناکام ہو گئے ۔ سرائے مغل پولیس کا سب انسپکٹر محمد منشائ شریف مسیح کو ملاحظہ کے لئے ہلہ ہسپتال لے جا رہے تھے کہ جب وہ موضع بلیر کے قریب پہنچے تو فرار ہونے والے ڈاکوئوں نے پیچھا کر کے پولیس وین پر خود کار اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں شریف مسیح اپنے ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہو گیا ۔ جبکہ پولیس وین چھلنی چھلنی ہو گئی ۔ سرائے مغل پولیس نے محمد سجاد کی رپورٹ پر شریف مسیح کے خلاف ڈکیٹی کا مقدمہ اور پولیس کی رپورٹ پر نا معلوم ڈاکوئوں کے خلاف قتل اور پولیس مقابلہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:تھانہ سٹی میںجرات مند اورایمان دارایس ایچ او کی تعیناتی کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker