تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:مریض کو خون دینے کے لئے جانے والے افراد کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾   دو وارداتوں میں ایمرجنسی وارڈ میں پڑے جاں بلب مریض کو خون دینے کے لئے جانے والے درجنوں افراد کا ڈاکوؤں نے خون نچوڑ لیا ۔چوروں نے بیوہ عورت کے گھر کا صفایا کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ججہ کلاں کے رہائشی دس افراد اپنے جاں بلب مریض کی زندگی بچانے کے لئے لاہور ہسپتال خون دینے کے لئے کیری ڈبہ نمبر 5203LECپر جا رہے تھے جب وہ راجباہ نیاز بیگ کی سڑک پر بونگا بلوچاں کی کے قریب پہنچے تو پانچ مسلح نا معلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر انہیں روک لیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر اعجاز احمد سے ہزاروں روپے نقدی ، عبد الستار سے چالیس ہزار ، عبد الجبار سے اٹھارہ سو تنویر عباس سے آ ٹھ سو ، محمد یونس سے دو ہزار ، محمد بشیر سے چار ہزار ، محمد جعفر سے گیارہ ہزار اور تمام افراد سے نو قیمتی موبائل چھین لئے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ راستے میں ڈاکوئوں کے ہاتھوں لوٹ مار کی وجہ سے جاں بلب مریض کو بر وقت خون نہ ملنے سے مریض کی حالت ہسپتال میں نا زک بتائی جاتی ہے ۔ چوری کی واردات میں بونگاں بلوچاں کی رہائشی بیوہ عورت نسرین بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر ملزمان عبد الغفور اور محمد امین دس ہزار روپے نقدی اور واٹر پمپ اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے گھر کا صفایا کر گئے ۔ تھانہ صدر بھائی پھیرو نے دونوں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی

یہ بھی پڑھیں  سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی بازیاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker