تازہ ترینعلاقائی

سٹی تھانہ بھائی پھیرومیں کسی غریب سائل کی شنوائی نا ممکن

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾سٹی تھانہ بھائی پھیرومیں کسی غریب سائل کی شنوائی نا ممکن، صرف عدالتوں اور اعلیٰ حکام کے حکم پر ہی مقدمات درج ہونے لگے،بیس روز قبل اغوائ ہونے والی تیرہ سالہ شمسہ بی بی کا مقدمہ تا حال درج نہ ہوسکا ،والدین کی اعلیٰ حکام سے مقدمہ درج کرکے مغویہ کو برآمد کرنے کی اپیل،تفصیلات کے مطابق۔محلہ بابری مسجد بھائی پھیرو کا رہائشی غلام رسول اپنی دوکان پر موجود تھا کہ ملزمان سجاد وغیر ہ نے گھر میں شمسہ بی بی کو اکیلا پاکر بہلا بھسلا کر اغوائ کرلیا جس پرلڑکی کے والد غلام رسول نے سٹی تھانہ بھائی پھیروکو تحریری طور پرمقدمہ درج کرنے کی درخواست دی مگر بیس روز گزر جانے کے باوجود بھی مقامی پولیس نے مقدمہ درج نہیںکیا لڑکی کے والدین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغویہ کو فوری طور پر برآمد کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا بار ایسوسی ایشن ڈسکہ سے خطاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker