تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو میں محکمہ صحت کے عملہ کی ملی بھگت سے کھلے عام مضرصحت گوشت بکنے لگا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾بھائی پھیرو میں محکمہ صحت کے عملہ کی ملی بھگت سے کھلے عام مضرصحت ،پانی ملا ،نیم مردہ جانوروں کاگوشت بکنے لگاانتظامیہ سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش ؟ شہری حلقوں نے ڈی سی او قصور سمیت چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اگرفوری طور پر کوئی اقدام نہ اٹھایا گیا تو ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔تفصیلات کے مطابق۔بھائی پھیرومیں محکمہ صحت کے عملہ کی ملی بھگت سے ایک لمبے عرصہ سے بھائی پھیرو سمیت گردونواح میں لاغر،نیم مردہ ،اور بیمار جانوروں کاگوشت کھلے عام مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے جس سے شہری مختلف موذی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ شہریوں نے اس بارے اعلیٰ حکام کو متعدد مرتبہ آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی بعدازاںشہریوں کی کثیر تعداد نے کہا ہے کہ اگر لاغر،نیم مردہ، پانی ملا، اور بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف سخت اقدام نہ اٹھایا گیا تو ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے اور نقصان کی صورت میں انتظامیہ ذمہ دار ہوگی

یہ بھی پڑھیں  سکندر کی اہلیہ کنول پمز اسپتال سے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker