تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو میں ڈاکو راج۔سحری کے وقت بھی ڈکیتی کی وارداتیں

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ بھائی پھیرو میں ڈاکو راج۔سحری کے وقت ڈکیتی کی وارداتوں میں پانچ مسلح ڈاکوئوں نے روڈ ڈکیتی میں درجنوں مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے نقدی،سامان اور زیورات چھین لیے،عورتوں کی بالیاں نوچ لیں،گھر میں گھس کر تین مسلح ڈاکوئوں نے نیشنل بینک کے آفیسر کی بیوی کو خنجر مار کر ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی۔عوام میں خوف و ہراس،پولیس جرائیم روکنے میں ناکام۔تفصیلات کے مطابق روڈ ڈکیتی کی پہلی واردات میں مسافروں کے بھیس میں بیٹھے پانچ مسلح ڈاکوئوں نے چونیاں سے آنے والی ویگن نمبر 0420/Rکو جمبر کے نزدیک ،،بتی پل،،پر اسلحہ تان کر ویگن ڈرائیور کو ایک ویران سڑک پر لے گئے اور تشد د کا نشانہ بنا کر حافظ جہانگیر سے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے نقدی،اور دو قیمتی موبائیل۔بلال نوید سے670روپے اور ایک موبائیل،دیگر درجنوں مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائیل چھین لیے جبکہ عورتوں کے کانوں اور گلوں سے زیورات نوچ لیے اور فرار ہوگئے۔لٹے پٹے مسافر تھانہ بھائی پھیرو آئے تو تھانہ والوں نے نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے پس و پیش کی ۔بالآخر ایک شخص سے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو نامزد کر نے پر بڑی مشکل سے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈکیتی کی دوسری واردات میںسحری کے وقت تین مسلح نامعلوم ڈاکو دیواریں پھلانگ کر نیشنل بینک بھائی پھیرو برانچ کے آفیسر ملک طاہر محمود کے گھر میں گھس آئے اور آتے ہی اہل خانہ کو یرغمال بنا کر سیف کی چابیاں مانگیں۔مزاحمت پر طاہر کی بیوی کے پیٹ میں خنجر مار کر شدید زخمی کر دیا اور آٹھ ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ڈکیتی کی پے در پے وارداتوں سے شہریوں میں زبر دست خوف و ہراس پھیل چکا ہے جبکہ پولیس ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام ہو چکی ہے

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل: پی ٹی آئی خلیل خان نے جامع مسجد امیرے خیل کے لیےساڑھےآٹھ کنال اراضی وقف کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker