تازہ ترینعلاقائی

مذہبی،سیاسی اور صحافتی رہنمائوں کا نعت خواں سفیر مصطفے ہمدمی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾علاقے کے مذہبی،سیاسی اور صحافتی رہنمائوں کا ملک کے معروف نعت خواں سفیر مصطفے ہمدمی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار ۔ علاقہ ایک عاشق رسول ثناخوان محمد سے محروم ہو گیا۔ عوامی رہنمائوں کے تعزیتی پیغامات میں اظہار خیال ۔ جمعیت العلمائے پاکستان کے ضلع قصورکے صدر سید ذاکر حسین شاہ،مقامی رہنما میاں محمد اکرم ،جماعت اسلامی حلقہ این اے 142کے امیدوار قومی اسمبلی حاجی محمدرمضان، حلقہ پی پی 184کے امیدوار سردار نور احمد ڈوگر،مرکزی انجمن تاجراں کے سرپرست اعلی شیخ محمد منشا،سمیت دیگر کئی سیاسی،مذہبی اور سماجی رہنمائوں نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں معروف سیاسی و مذہبی رہنما خاں نذیر احمد خان کے بیٹے ، ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس قصور کے جنرل سیکرٹری منیر احمد ساقی کے بھائی اورملک کے معروف نعت خواں سفیر مصطفے ہمدمی کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے کہا ہے کہ مرحوم کی انکی وفات سے علاقہ ایک عاشق رسول ثناخوان محمد سے محروم ہو گیاہے۔جواں سالہ نعت خواں کی اچانک وفات سے انکے خاندان اور عاشقان مصطفے کو جو صدمہ پہنچا ہے اس میں ہم سوگواراران کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی سوگواراں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے

یہ بھی پڑھیں  عوام کاآخری سہارا عدلیہ اور پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker