تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کامحلہ جوئیانوالہ میں والہانہ استقبال منوں پھول کی پتیاں نچھاور

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کامحلہ جوئیانوالہ میں والہانہ استقبال منوں پھول کی پتیاں نچھاور۔حاجی محمد سرور جوئیہ اور حاجی محمد عنائت جوئیہ نے برادری سمیت سپیکر پنجاب اسمبلی کی حمائت کا علان کردیا۔تفصیلات کے مطابق۔گزشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کے محلہ جوئیانوالہ پہنچنے پر جوئیہ برادری نے والہانہ استقبال کرتے ہوئے منوں پھول کی پتیاں نچھاور کیںجبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے جوئیہ برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشائ اللہ وہ دن دور نہیں جب میں بھائی پھیرو کو پیرس بنا دوںگااور تما م حلقہ کے لوگ مجھے دل وجان سے عزیز ہیں اور ان کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور میں ان کے دکھ سکھ میں برابر کا شریک ہوں مزید انہوں نے کہا کہ اس وقت کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جو کہ بہت جلد مکمل ہو جائیں گے اور بھائی پھیرو پیرس کی طرح نظر آئے گا بعدازاں جوئیہ برادری کے سربراہ حاجی محمد سرور جوئیہ اور حاجی محمد عنائت جوئیہ نے برادری سمیت سپیکر پنجاب اسمبلی کی مکمل حمائت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم دل و جان سے﴿ن﴾لیگ میں شمولیت اختیارکرتے ہیں اور سپیکر پنجاب اسمبلی کو یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ عام انتخابات میںہم آپ کی بھر پور سپورٹ کریں گے اور آپ کو ووٹوں کی طاقت سے کامیاب کروائیں گے تاکہ آئندہ بھی آپ کامیاب ہو کر حلقہ کے عوام کی خدمت کر سکیں اس موقع پر اہم شخصیات ،محمد عارف جوئیہ،محمد عالم جوئیہ ،محمد یسین ،ظفر جوئیہ،عثمان جوئیہ جبکہ سماجی کارکن ایڈوکیٹ احمد ،محمد خالد ،عبدالرزاق جوئیہ،محمد انور،ڈاکٹر اشرف،قیصر عنائت،ندیم عالم ،جنید جاوید،وسیم ،شعیب خالد،کاشف ،ثمر رزاق،محسن مْقصود،اللہ رکھامحمود، اویس ،فیصل و دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان آرمی کی طرف سے کرسمس کے موقع پرایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker