تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: ایس ایچ او سٹی بھائی پھیرو کو معطل کر کے سب انسپکٹر بنا دیا گیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)فرائض سے غفلت برتنے ، چوری ڈکیتی،اورسنگین جرائم اور سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکامی اور مقدمات درج نہ کرنے کی عوامی شکایات پرآ ئی جی پنجاب کا سخت نوٹس ۔ایس ایچ او سٹی بھائی پھیرو کو معطل کر کے سب انسپکٹر بنا دیا گیا ۔انجمن تاجراں اور پریس کلب بھائی پھیرو کی طرف سے آئی جی کے اقدام کو خراج تحسین اور درج نہ کیے جانے والے سینکڑوں مقدمات درج کرانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق انجمن تاجراں اور پریس کلب بھائی پھیرو نے وفود کی شکل میں گزشتہ دنوں ڈی پی او قصور اور آر پی او شیخوپورہ رینج سے ملاقاتیں کر کے بھائی پھیرو میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی وارداتوں اور ایس ایچ او کی طرف سے مقدمات درج نہ کرنے کی شکایات کیں۔ڈکیتی کے مقدمہ کے ایک مدعی نے مذکورہ ایس ایچ او کی ڈاکوؤں سے ساز باز کی شکایت آئی جی پنجاب سے کی جس پر فرائض سے غفلت برتنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب حبیب الرحمان نے ایس ایچ او تھانہ سٹی بھائی پھیرو انسپکٹر وقار احمد کو معطل کر کے سب انسپکٹر بنا دیا۔مرکزی انجمن تاجراں بھائی پھیرو کے سرپرست شیخ محمد منشا،سیکرٹری ملک عبدالحفیظ،پریس کلب بھائی پھیرو کے حاجی محمد رمضان اور سیکرٹری شیخ خالد رفیق نے آئی جی پنجاب کے اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے مطالبہ کیا ہے سابقہ ایس ایچ اووقار احمدنے سنگین جرائم کے جتنے مقدمات درج نہیں کئے انہیں فوری طور پر درج کرانے کے احکامات دیے جائیں اوربڑھتی ڈکیتیوں پر قابو پانے کیلیے کسی فرض شناس اور عوام دوست ایس ایچ او کو تعینات کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  مال ودولت جیت گئی ۔۔عزت نفس ہار گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker