تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:مکی مدنی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پانچویں سالانہ محسن انسانیت کانفرنس 30ستمبرکو ہوگی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)مکی مدنی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ محسن انسانیت کانفرنس  ستمبر2012بروز اتوار بعد از نماز عشاء بمقام پرانی ٹینکی والا گراؤنڈ ( لیڈیز پارک ) بھائی پھیرو میں منعقد ہو گی ۔ کانفرنس ہذاکی صدارت غوث جہاں قطب دوراں حضر ت میاں ابولآ صف میاں محمد حنفی سیفی آستانہ عالیہ راوی و ریحان شریف لاہور کرینگے ۔ خصوصی خطاب سابقہ وفاقی وزیر مذہبی امور حضرت علامہ صاحبزادہ پیرسید حامد سعید کاظمی فرمائیں گے ۔ کانفرنس میں خصوصی آمد پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید افضال حسین محمدی سیفی آستانہ عالیہ منڈی فیض آ باد شریف کی ہو گی۔ کانفرنس ہذا میں دیگر علماء اکرام اور رہنماء مفتی اقبال چشتی ، پیر سید واجد الرحمٰن بغداری محمدی سیفی ، صوفی سیف اللہ محمد سیفی ،حافظ احمد رضا قادری ، پیرسید ذاکر حسین شاہ، محمد اسلم فیضی سیفی ،محمد شعیب حنفی سیفی بلوکی ،محمدوکیل حنفی سیفی شرکت فرمائیں گے ۔ کانفرنس میں پندرہ اجتماعی شادیاں بذریعہ قرعہ اندازی بھی ہو نگی ۔

یہ بھی پڑھیں  انسداد منشیات مہم کی کامیابی کے لئے سید ذوالفقارحسین کی تجویز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker