تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ہائی کورٹ کے وکیل اوراُس کی فیملی کونا معلوم مسلح نقاب پوش ڈاکوں نےلوٹ لیا

بھائی پھیرو ( نامہ نگار )کار سوار ہائی کورٹ کے وکیل اور اُس کی فیملی کوبھائی پھیرو کے علاقہ میں نا معلوم مسلح نقاب پوش ڈاکوں نے لاکھوں روپے نقدی اور زیورات سے محروم کر دیا ۔ڈاکوں کے تشدد سے وکیل کی بیوی بیہوش۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ہائی کورٹ کے وکیل محمد اکبر اعوان کے بیوی بچے کار نمبر AHA-941کلٹس پر جڑانوالہ سے لاہور جارہے تھے جب وہ راجباہ نیاز بیگ کی پٹڑی پر بنی پختہ سڑک پر سفر کرتے ہوئے لمبے جاگیر کے قریب پہنچے تو پیچھے سے آنے والے کار نمبر LHR-LHR-976ہنڈا سوک پر سواردو نقاب پوش مسلح نامعلوم ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر کار کو روک لیا اور کار چلانے والے وکیل کے داماد توقیر کے بیگ سے سات ہزار روپے نقدی اور کار کی رجسٹریشن دو ATMکارڈ چھین لیے بعد میں وکیل کی بیوی اور بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا کر اُن کے کانوں، ہاتھوں اور گلے سے اٹھارہ تولے طلائی زیورات نوچ لیے اورپر س سے 26000روپے نقدی نکال لیے اور فرار ہو گئے ۔ ڈاکووں کے تشدد سے وکیل کی بیوی بیہوش ہو گئی جسے علاج معالجہ کے لیے لاہور ہسپتال داخل کروا کر اکبر اعوان نے تھانہ صدر بھائی پھیرو میں مقدمہ درج کروا دیا ۔

یہ بھی پڑھیں  روز گار کے خواہش مند لوگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker