تازہ ترینکھیل

بھائی پھیرو:سینکڑوں کھلاڑی پنجاب یوتھ فیسٹیول کے لاکھوں روپے کے فنڈزخرد برد ہونے پر سراپا احتجاج

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سپیکر پنجاب اسمبلی کے علاقے کے مسلم لیگ ،،ن،، کے مقامی رہنما اور سینکڑوں کھلاڑی پنجاب یوتھ فیسٹیول کے لاکھوں روپے کے فنڈز کے خرد برد ہونے پر سراپا احتجاج ۔ مختلف ایونٹس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر قصور اپنی من پسند ٹیموں اور کھلاڑیوں کو نوازکر وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور میرٹ کا ستیا ناس کر رہے ہیں۔فٹ بال،کرکٹ،ہاکی،بیڈ منٹن،کبڈی اور دیگر کھیلوں سٹی قصور کو بغیر کھیلے فائنل میں پہنچا کر ڈی ایس او نے چونیاں،پتوکی،کوٹرادہاکشن تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کا استحصال کیا ہے۔ہم اس اندھیر نگری اور ظلم کے خلاف مزید سخت ترین احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار بھائی کی مختلف سپورٹس کلبوں اور کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ان نمائندہ افراد رانا عتیق،عنصر محمود بھٹی،محمد نعیم،سید شکیل حسین شاہ،غلام محی الدین اور ارشاد جٹ اور دیگر افراد نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے تحصیل پتوکی اور چونیاں کی ٹیمیں سپورٹس فنڈ سے بھی محروم ہیں۔جب بھی ضلع میں کوئی بڑا ایونٹ منعقد ہو تا ہے اس میں صرف قصور شہر کے کھلاڑی شامل کئے جا تے ہیں۔پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کھلوڑیوں کو انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملا لیکن ڈی ایس اوکے جانبدارانہ رویہ اور اقربا ء پروری نے سینکڑوں کھلاڑیوں کے لئے یہ موقع ضائع کر دیا۔اس ضمن میں ملنے والے لاکھوں روپے کے فنڈز بھی خورد برد کر لئے گئے۔کھیلوں کا سامان سپورٹس آفیسرز اپنے گھروں میں لے گئے ریفریشمنٹ اور کھلاڑیوں کو مہیا کی جانے والی ٹرانسپورٹ کے پیسے بھی مہیا نہیں کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہماری وزیر اعلی پنجاب سے اپیل ہے کہ نا صرف ضلع قصور کے سپورٹس فنڈز کا آڈٹ کیا جائے بلکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو معطل کر کے ہمارے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا ازالہ کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  سلمان خان بھارت کی مشہور ترین شخصیت قرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker