شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو۔تیل سے بھرا ٹینکر ملتان روڈ پر الٹ گیا۔

بھائی پھیرو۔تیل سے بھرا ٹینکر ملتان روڈ پر الٹ گیا۔

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔تیل سے بھرا ٹینکر ملتان روڈ پر الٹ گیا۔سیکورٹی اداروں نے ٹریفک بند کر کے بڑی مشکل سے بڑے حادثے سے بچا لیا۔ کئی گھنٹے ٹریفک بند رہنے سے ٹریفک کی لمبی قطاریں۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے نواحی اڈا سرائے چھینبہ کے قریب تیل سے بھرا ٹینکرز نمبر KSA-05۔۔KSA-04اور KSR-02ملتان روڈ پر جا رہے تھے کہ اچانک ایک ٹینکر سڑک پر الٹ گیا۔اس ٹینکر میں بتیس ہزار لٹر تیل موجود تھا۔ تیل بہہ جانے سے سڑک پر کئی گاڑیاں پھسل گئی مقامی انتظامیہ اور ریکسیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر ملتان روڈ پر ٹریفک بند کر دی جس کی وجہ سے ٹریفک کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں بڑی مشکل سے مقامی انتظامیہ نے صورت حال پر کنٹرول پا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  ایشیا کپ، پاکستان کا افغانستان کو 249رنز کا ٹارگٹ