علاقائی

بھائی پھیرو: غیر قانونی تیل کی سرعام فروخت،عوامی حلقوں کا پابندی کا مطالبہ

بھائی پھیرو ﴿ نامہ نگار ﴾ بھائی پھیرو اور گردونواح میں غیر قانونی تیل کے ڈپوئوں میں ملاوٹ شدہ تیل اور جعلی موبل آئیل کی سر عام فروخت۔گلی محلوں میں پڑی تیل کی ٹینکیاں شہریوں کیلیے خطرہ بن گئیں۔جعلی اور ملاوٹ شدہ تیل کے استعمال سے کروڑوں کی گاڑیاں تباہ۔عوامی سماجی حلقوں سے تیل کی غیر قانونی فروخت بند کرانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو اور گردونواح میں جگہ جگہ غیر قانونی تیل کے ڈپوئوں میں ملاوٹ شدہ تیل اور جعلی موبل آئیل سر عام فروخت کیا جا رہا ہے۔گلی محلوں میں پڑی تیل کی ٹینکیاں شہریوں کیلیے خطرہ بن چکی ہیں۔اور آگ لگنے سے کسی بھی وقت عوام کا جانی و مالی نقصان عظیم ہو سکتا ہے ۔جعلی اور ملاوٹ شدہ تیل کے استعمال سے کروڑوں کی گاڑیاں تباہ ہو رہی ہیں۔عوامی سماجی حلقوں اور سماجی رہنما شیخ خالد رفیق نے اعلی حکام سے تیل کی غیر قانونی فروخت بند کرانے کا مطالبہ کرتے کہا ہے جگہ جگہ پڑے ،،تیل بموں،،کو گلی محلوں سے فوری طور پر اٹھایا جائے اور جعلی تیل کی خریدوفروخت بند کر کرائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی: شہر میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھر مار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker