تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پریس کلب کا اجلاس، فلسطین اوربرما سے اظہار یکجہتی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)فلسطین اور برماکے مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی یہودیوں اور برما کے بدھوں کی جارحیت انتہائی قابل مذمت ہے۔ملالہ پر واویلا کرنے والوں کو غزہ اور برماکی معصوم بچیاں نظر نہیں آتیں۔امت مسلمہ متحد ہوکر ہی کفارکی سازشوں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔بھائی پھیرو پریس کلب کا اجلاس صدر ملک عبدالحفیظ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں حاجی محمد رمضان ،ڈاکٹر لیاقت علی ،حاجی عامرحسین ،وارث جوئیہ ،، شیخ خالد رفیق ا ،سید آصف جمیل نقوی ،گلزار احمد ملک،ملک شہزاد علی بابر ، سعید الحسن ،نعیم سلطان ،مقصود احمد بھٹی ،جمیل گجر،ماجد نثاراور دیگر نے شرکت کی۔ایک قرارداد میں غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت، اور برما کے مسلمانوں انتہا پسند بدھوں اور کشمیری مسلمانوں پر بھارتی ہندؤں کے مظالم کی شدید مزمت کرتے کہا گیا کہ مسلمانوں کے ناحق قتل اور عالمی دنیا کی خاموشی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ اقوام متحدہ کی نہتے فلسطینیوں ،کشمیری مسلمانوں اور برمی مسلمانوں کی شہادت پر خاموشی مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے۔اب تک درجنوں فلسطینیو ں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا گیا ہے۔برما اور کشمیرمیں بھی مسلمانوں کاخون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے جبکہ امن اور انسانیت کے علمبردار ممالک اور این جی اوز کو سانپ ڈس چکا ہے۔حکومت پاکستان فلسطینی اور برمی معصوم بچوں،بوڑھوں اور خواتین کی بے گناہ اموات اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر بھرپور آواز اٹھائے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اسرائیل ،بھارت اور برماکو مسلمانوں کا خون بہانے کے لئے مقرر کررکھا ہے جبکہ خود عراق اور افغانستان میں7لاکھ سے زائد مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتارچکا ہے۔’’ملالہ‘‘کے حق میں آسمان سر پر اٹھادینے والوں کو غزہ ،کشمیر اور برماکی بیٹیاں نظر کیوں نہیں آرہیں؟۔امریکہ نے تیل حاصل کرنے اور دنیا پر اجارہ داری قائم رکھنے کے لئے مسلم ممالک کو تہ وبالا کر دیا ہے۔نام نہاد دہشتگردی کی جنگ کو ختم کیے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اپنے زوال کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب امریکہ ٹکڑوں اور پوری دنیا پر اسلام کا غلبہ ہو گا۔کفار مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہیں۔او آئی سی کا فوری اجلاس بلایا جائے اور تمام فلسطینی ،برمی اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیاجائے۔سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان نے کہاکہ امت مسلمہ کا اتحا نا گزیر ہوچکا ہے۔تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو آگے بڑھ کر مثبت کردار اداکرنے کی ضرورت ہے۔امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے ہی ہم کفار کی سازشوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔مسلم امہ طاغوت کے خلاف متحد ہوجائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے زیرنہیں کرسکتی۔دنیامیں امن کے لئے مسئلہ کشمیر و فلسطین اور برماکا فوری حل نکالا جائے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:ٹریفک پولیس سرکل پتوکی کا ایکشن،درجنوں رکشوں اور گاڑیوں کے چالان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker