تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:گلی محلوں میں گندے پانی کاراج،تجاوزات کی بھرمار،چیف آفیسرمحمد شفیع صرف بلدیہ پتوکی تک محدود

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق ۔ملتان روڈ فلتھ ڈپو میں تبدیل ہوجانے کی وجہ سے پیدل چلنے والوں اور ٹرانسپورٹروں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار اس قدر ہے کہ اکثر ٹرانسپورٹر اپنی گاڑیاں شہر میں سے گزارنے کی بجائے بھائی پھیر و بائی پاس پر سے گزار رہے ہیں جس کی وجہ مسافروں کو بھی ڈبل کرائے خرچ کرکے سفر کرنا پڑ رہا ہے اور یہی صورت حال بھائی پھیر و شہر میں ناقص سیوریج سسٹم سے ابلتے ہوئے گٹروں کی ہے جن کی بدولت شہر بھر کے گلی محلے گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل ہوکرمچھروں کی افزائش نسل کی آماجگاہ بنے ہوئے جہاں پرتیزی سے ڈینگی مچھر کی افزائش نسل میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بلدیہ بھائی پھیر و کے کارندوں نے ملتان روڈ پر جگہ، جگہ چھابڑی فروش،ریڑھی بان و دیگر کو منتھلی کے عوض ملتان روڈ کو فلتھ ڈپو میں تبدیل کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور یہی گندگی کے ڈھیر مکھیوں،مچھروں اور طرح ،طرح کے جرا ثیموں کی آماجگاہ بن کر عوام کو مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ سابقہ چیف آفیسر بلدیہ بھائی پھیر و کو نااہلی و کرپشن کی وجہ کھڈے لائن لگا دیا گیاتھا جبکہ اُس کی جگہ پر بلدیہ پتوکی کے چیف آفیسر محمد شفیع کو بلد یہ بھائی پھیر و کا اضافی چارج دیکرتعینات کیا گیا ہے جو کہ بلدیہ بھائی پھیر و کی ذمہ داری سنبھالنے کا اہل ہی نہیں ہے آخر میں شہریوں نے ڈی سی او قصور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے علاقہ کے مسائل جلد سے جلد حل کئے جائیں اور یہاں بلدیہ بھائی پھیر و میں کسی ذمہ دار آفیسر کو تعینات کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker