تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو،پتوکی،سرائے مغل ودیگر دیہات میں نشیلی ادوایات کا کاروبار عروج پر

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو،پتوکی،سرائے مغل ودیگر دیہات میں نشیلی ادوایات کا کاروبار عروج پر، دو نمبر و نشیلی ادوایات کا کاروبار کرنے والے راتوں رات امیر،،وزیراعلیٰ پنجاب کے دعوے،دھرے کے دھرے رہ گئے۔نوجوان نسل با آسانی میڈیکل سٹوروں سے نشہ ملنے پر تبا ہ ہونے لگی ،شہریوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرتا دھرتاؤں سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ۔بھائی پھیرو،پتوکی, سرائے مغل ودیگر دیہات میں دو نمبر و نشیلی ادوایات کا کاروبار کرنے والے میڈئکل سٹور مالکان نے جہاں پر دن دُگنا رات چوگنی ترقی کی وہیں پر نوجوان نسل کو نشیلی اور جنسی ادوایات کھلے دھڑلے سے فروخت کرتے ہوئے تباہ کردیاجبکہ یہی نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ سمجھے جاتے ہیں مگر اب یہی نوجوان نشہء کی لت میں پڑ کر چوریاں، ڈاکے ڈال رہے ہیں اور نشہء کی لت کو پورا کرنے کی خاطرقبرستانوں میں لگے ہوئے لوہے کے آہنی کتبے بھی چوری کرنے سے گریز نہیں کررہے جب اس سلسلے میں سروے کیا گیا تو پتہ چلا کہ یہ نوجوان پڑھے لکھے ہیں اور نوکریاں نہ ہونے کی وجہ نشہء کی لت میں مبتلا ہوچکے ہیں انہی نوجوانوں میں سے جب ایک سے یہ سوال کیاگیا کہ آپ کو نشہء خریدنے کے لیے کوئی دقت پیش تونہیں آتی تو اُس نے بتایاکہ ہمیں آسانی سے میڈیکل سٹوروں سے نشہء مل جاتا ہے اور کسی طرح کی بھی پریشانی نہیں اٹھانی پڑتی جب یہ سوال کیا گیا کہ کن میڈیکل سٹوروں سے آپ لوگ نشہء خریدتے ہیں تو اُس نے بتایا جس مرضی میڈیکل سٹور سے خرید لیں ۔شہریوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرتا دھرتاؤں سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی :گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 8دکانیں جل گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker