تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہائی کورٹ لاہور کا فیصلہ قابل تحسین ہے،رحمت وردگ

downloadبھائی پھیرو(نامہ نگار)پاکستان تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خاں وردگ نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہائی کورٹ لاہور کا فیصلہ قابل تحسین ہے جس کے بعد اس پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی بات کرنے والے نا اہل اور مفاد پرست سیاستدان توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ نواز شریف، شجاعت حسین، عمران خان سمیت کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنے والا ہر سیاستدان قومی مجرم ہے۔ گزشتہ روز بھائی پھیرو آمد پر پارٹی کے صوبہ سندھ کے چیئر مین شاد محمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل دو مرتبہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے مثبت رد عمل کا اظہار کر چکی ہے۔ اب اگر ہمارے سیاستدان اس قرد سوجھ بوجھ اور عقل رکھتے تو پھر یہہ معاملہ عدالت میں جاتا ہی کیوں۔ میاں برادران اپنی سیاست چمکانے اور وزارت عظمیٰ کا تاج پہننے کے لیے پنجاب کے اربوں روپے اور پانی دوسرے صوبوں کو دے رہے ہیں لیکن پنجاب کے بارے میں پائی جانے والی نفرت اور غلط فہمیوں کو کم کرنے کے لیے کچھ نہیں کرتے۔ مجھے اگر اختیار دیا جائے تو بہت قلیل مدت میں سندھ، خیبر پختونخواہ اور دیگر تمام فریقوں کو اس ایشو پر قائل کر سکتا ہوں۔ سندھ میں گدو کے بعد خیر پور میرس، سہون شریف اور جامشورہ میں تین چھوٹے دیم بنا کر اور خیبر پختونخواہ میں منٹراڈیم کی تعمیر سے تمام مخالفت ختم کی جا سکتی ہے کیونکہ پھر یہ صوبے پانی کی کمی کا ہر گز شور نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی صوبوں میں صرف چھوٹے کسان کو پانی نہیں مل رہا جبکہ جاگیر دار اور بڑے بڑے زمینداروں کے پاس وافر پانی ہے۔ خیبر پختونخواہ کے کئی بڑے صرف اپنی اجارہ داری اور مناپلی ختم ہو جانے کے خوف سے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کر رہے ہیں لیکن تحریک استقلال سمجھتی ہے کہ اگر واقعی ہی ملک میں معاشی انقلاب لانا ہے تو کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیر اور گوادر پورٹ کی تکمیل از حد ضروری ہے ورنہ یہاں کبھی استحکام پیدا نہیں ہو سکتا۔ بلکہ خدانخواستہ دوبارہ مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہ سرائیکی بیلٹ میں بھی کسانوں کی خوشحالی کے لیے چھوٹے ڈیمز کی تعمیر ضروری ہے۔ زرعی زمینوں پر ہرقسم کی انڈسٹری لگانے پرپابندی عائد کی جائے اور تھل کے غیر آباد علاقوں میں انڈسٹری لگانے کا رجحان پیدا کیا جائے۔ آئندہ انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دیگر ممالک پاکستان میں الیکشن ملتوی کرا کر عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ جمہوریت کی بقا اور بہتری کے لیے جاندار حکمت عملی اپنا کر الیکشن وقت پر کرائیں اور منصفانہ پرامن انتقال اقتدار کو یقینی بنائیں اس سے ہمارے تمام بنیادی مسائل حل ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک استقلال سسٹم کی بہتری کے لیے یہ چاہتی ہے کہ متناسب نمائندگی کا نظام رائج کیا جائے اور اسمبلی سمیت چیف جسٹس، آرمی چیف، وزیر اعظم کی مدت تین سال کر دی جائے۔ زرعی اصلاحات فوری نافظ کی جائیں اور سستی بجلی کے لیے آبی ذکائر فوری تعمیر کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker