علاقائی

بھائی پھیرو:خاوند کے ہاتھوں گزشتہ روز قتل ہونے والی حاملہ بیوی کے قتل کا مقدمہ چار افراد پر درج۔خاوند گرفتار،تین قاتل فرار

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾خاوند کے ہاتھوں گزشتہ روز قتل ہونے والی حاملہ بیوی کے قتل کا مقدمہ پوسٹ مارٹم کے بعد چار افراد پر درج۔خاوند گرفتار،تین قاتل فرار ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات نواحی گائوں سرائے چھینبہ میں خاوند محمد سرورنے اپنے بھائی محفوظ اور دو نامعلوم افراد کے ہمراہ اپنی 29سالہ بیوی خالدہ بی بی کا گلا دباکر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ مقتولہ کے والد نذر محمد کی طرف سے تھانہ صدر بھائی پھیرو میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ایک سال قبل اسکی بیٹی خالدہ بی بی کی شادی سرور سے ہوئی ۔دو روز قبل خالدہ بی بی نے ٹیلیفون کر کے اسے بتایا کہ اسکا خاوند اپنے لیے نئی موٹرسائیکل خریدنے کیلیے رقم مانگتاہے اور انکار پر اپنے بھائی محفوظ سے مل کر تشدد کرتاہے ۔ گزشتہ رات جب وہ سرائے چھینبہ آئے تو دیکھا کہ سرور نے خالدہ کے گلے میں پھندہ ڈالا ہوا تھا ۔اسکے بھائی محفوظ نے ٹانگیں پکڑ رکھیں تھیںاور دو نامعلوم افراد اس پر تشدد کر رہے تھے جو تھوڑی دیر کے بعد گلا گھٹنیاور تشدد سے مر گئی۔ تھانہ صدرپولیس نے ملزم سرور اور اسکے تین ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے سرورکوگرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔جبکہ باقی تین ساتھی فرار ہوگئے ،مزید تفتیش جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker