تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:بجلی اورگیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مزدوروں کااحتجاج، ٹائر جلا کر روڈ بلاک

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار)بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سینکڑوں مزدوروں کا احتجاج ۔ ٹائر جلا کر روڈ بلاک ، مسافر ذلیل و خوار۔تفصیلات کے مطابق اڈا سرائے چھینبہ میں ارد گرد کی فیکٹریوں کے سینکڑوں مزدوروں نے بجلی اورگیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا ۔ انہوں نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی ، جس کی وجہ سے ٹریفک بھی بلاک رہی اور مسافروں کو بھی سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑا ۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہزاروں مزدوروں کا روز گار بند ہو چکا ہے ، ان کے گھر وں کے چولہے بند ہو چکے ہیں ۔وہ فاقہ کرنے پر مجبور ہیں ۔ مزدوروں نے واپڈا اور گیس والوں کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ لوڈ شیڈنگ کو جلد از جلد بند کیا جائے تاکہ فیکٹریاں اورملیں چل سکیں اور انکا روزگار کا مسلہ بھی حل ہو سکے ۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نواز شریف امیر ترین اور جمشید دستی غریب ترین رکن پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker