تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:حضرت عیٰسی نے تمام انسانیت کوبھائی چارے کا درس دیام،حاجی رمضان

downloadبھائی پھیرو(نامہ نگار)حضر ت عیسیٰ علیہ اسلام نے بیمار انسانوں کے جسموں اور روحوں کو شفاء بخشی اُن کے محبت کے پیغام کو گھر گھر پھیلا کر نفرتوں پر قابو پایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے ڈاکٹر عظیم سہوترا کی رہائش گاہ پر کرسمس کا کیک کاٹتے ہوئے کیا اس موقع پر عوامی پریس کلب کے صدر ملک محمد اکرام جنرل سیکرٹری ملک محمد امین،نائب صدر رانا یاسر خاں ،فنانس سیکرٹری خالد جوئیہ ،نشرو اشاعت سیکرٹری محمد جمیل گجر،محمد افضل لاہوری،چوہدری ندیم ،بھائی پھیرو پریس کلب کے چیئرمین ڈاکٹر ملک لیاقت علی، پادری عظمت ندیم،سابق تحصیل کونسلرصاحب شہزاد،سابق ضلعی ممبر ذوالفقار گل، سابق ضلعی ممبر ارشاد کھوکھر،رمضان بھٹی،وارث سیال و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام نے نہ صرف بیمار لوگوں کے جسموں کو شفاء بخشی بلکہ بیمار روحوں کی روح کا بھی علاج کیا اور تمام انسانیت کو محبت امن بھائی چارے کا درس دیا اگر آج بھی ہم اُن کے امن و محبت کے پیغام کو گھر گھر پھیلا دیں تو معاشرے میں پھیلی ہوئی صوبائی لسانی او ر مذہبی نفرتوں کو ختم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان کی قوم مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے، آخر میں ڈاکٹر عظیم سہوترا نے کہا کہ کرسمس ڈے امن و سلامتی کا درس دیتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے محبت و امن کے پیغام کو گھر گھر پہنچا کرملک کو امن کاگہوارہ بنادیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:شہراورگردونواح میں بجلی کی غیراعلا نیہ لوڈشیڈنگ سے صورتحال ابترہوچکی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker