تازہ ترینعلاقائی

جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ کے سابق امیر شیخ اظہر کی وفات پر مذہبی ، سیاسی اور سماجی رہنماؤں کا اظہار افسوس

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار)جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ کے سابق امیر شیخ اظہر کی وفات پر مذہبی ، سیاسی اور سماجی رہنماؤں کا اظہار افسوس ۔ شیخ اظہرضلع اوکاڑہ کی سیاست کا ایک درخشاں باب تھے ۔ ۔ رہنماؤں کا خراج عقیدت ، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ کے سابق امیر شیخ اظہر کی وفات پر امیر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی ، سابق اُمیرمیاں مختار احمد ، اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 142حاجی محمد رمضان ،اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 184سردار نور احمد ڈوگر ، پی پی 183چوہدری عرفان محمود ، جمعیت العلمائے پاکستان کے ضلعی صدر سید ذاکر حسین شاہ ، ،مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آ ف جر نلسٹ ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاں ، اور دیگر کئی سیاسی سماجی و مذہبی رہنماؤں نے شیخ اظہر کی وفات کو ایک سانحہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مرحوم کی وفات سے ضلع اوکاڑہ ایک صاف شفاف سیاست دان سے محروم ہو گیا ہے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اُس کو جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے ،اُس کے پسماندگان اور جماعت اسلامی کے ارکان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن مانسہرہ کا صوبائی بار کونسل کی ہدایت پرعدالتوں کا بائیکاٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker