تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیر:جگاٹیکس نہ دینے پر پانچ مسلح افراد نے دکاندار کوزخمی کردیا

phool-negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) جگاٹیکس نہ دینے پر پانچ مسلح افراد نے گولیاں مار کر دکاندار کوشدید زخمی کر دیا ۔ جگا ٹیکس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف دکانداروں کا احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے نواحی اڈا نتھے جاگیر میں دُکاندار ذوالفقار علی اپنی دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ اسی اثنا ء مسلح ملزم محمد امین اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ آ دھمکا اور اُس سے جگا ٹیکس مانگا انکار پر اُس کے ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے کئی گولیاں ذوالفقار کی ٹانگ پر لگیں اور وہ شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو کر گر پڑا ۔ ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔ جبکہ ارد گرد کے دُکاندار موقع پر جمع ہو کر جگا ٹیکس کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید احتجاج کرنے لگے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:چھ ملزمان گن پوائنٹ پرمحنت کش کی بیوی کواغوا کرکے لے گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker