علاقائی

بھائی پھیرو: واپڈا کا کمال،میٹر لگائے بغیر بجلی کا بھاری بل پرائمری سکول کو ڈال دیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) واپڈا کا کمال۔میٹر لگائے بغیر بجلی کا بھاری بل پرائمری سکول کو ڈال دیا۔سکول کے ٹیچر بل دیکھ کر بلبلا اٹھے،سینکڑوں بچوں کا واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،سینہ کوبی اور نعرے بازی۔تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے نواحی گاﺅں اوجلہ کلاں کے پرائمری سکول کے سینکڑوں بچے اس وقت سراپا احتجاج بن کر سکول چھوڑ کر گاﺅں کی گلیوں میں نکل آئے جب انہیں واپڈا کی طرف سے مسلسل تیسرے ماہ بجلی کے بھاری بل وصول ہوئے۔بچے ہاتھوں میں بل لیکر واپڈا کی زیادتیوں کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے اور سینہ کوبی کر کے واپڈا کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔ایک بچے نوید نے صحافیوں کو بتایا کہ سکول میں بجلی کا کنکشن لگوانے کیلیے ہمارے اساتذہ نے مورخہ واڈا سب ڈویژن پتوکی کے دفتر کے درجنوں چکر لگا کر پانچ ماہ قبل مورخہ 12-9-2012 کو مبلغ 9230 روپے کاڈیمانڈ نوٹس ادا کیا مگر واپڈا والوں نے کئی ماہ گزر جانے کے باوجود میٹر نہیں لگایا جس سے ہم بغیر بجلی اور پانی کے سکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اب واپڈا نے بغیر میٹر لگائے گزشتہ تین ماہ سے ہمیں بھاری بل دینا شروع کر رکھے ہےں۔فروری میں2601،جنوری میں2200،دسمبر میں 1928روپے کا بل بھیجا گیا۔سکول کے بچوں نے دھمکی دی کہ اگر انکے سکول میں میٹر نہ لگایا گیا تو وہ واپڈا کے ایکسین آفس بھائی پھےرو کے باہر ملتان روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کریںگے۔

یہ بھی پڑھیں  میاں چنوں:چھوٹے بھائی کو کیوں ڈانٹا، اوباش نوجوان نے دومرد اورایک خاتون ٹیچرکوتشدد کانشانہ بناڈالا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker