تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:جن علاقوں میں بڑے بڑے سیاستدانوں کے رشتے دار بلدیاتی الیکشن لڑ رہے ہیں انہیں حساس قرار دیا جائے،نورڈوگر

بھائی پھیرو(نامہ نگار)جن علاقوں میں بڑے بڑے سیاستدانوں کے رشتے دار بلدیاتی الیکشن لڑ رہے ہیں انہیں حساس قرار دیا جائے ۔انتظامیہ پُر امن علاقوں کو حساس قرار دے کر اعلیٰ حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع قصور کے جنرل سکرٹری سردار نور احمد ڈوگر اور چیرمینوں کے اُمیدوار رائے محمد افضل کھرل چوہدری محمد اصغر ، چوہدر ی گلزار احمد خاں ،ملک طارق اور سردار شیر بہادر ڈوگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں سپیکر پنجا ب اسمبلی موجودہ ممبران اسمبلی رانامحمد حیات خاں رانا محمد اسحاق خاں اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے رشتے دار بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اس لئے ان علاقوں میں دھونس دھاندلی اور امن عامہ کا شدید خطرہ ہے یونین کونسلوں کوٹ اکبر آ باد، سرائے نوشہراہ،پڈھانہ ، ہنجرائے کلاں ، ڈھولن چک 27لمبے جاگیر ، میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو ، خانکے موڑ ، گھمن کے ، دینا ناتھ کو حساس علاقے قرار دے کر یہاں فوج تعنیات کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پر امن علاقوں کوحساس قرار دے کر با اثر افرا د کو دھاندلی کرنے کی کھلی چھٹی دے رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے جہاں جہاں بڑے بڑے سیاستدانوں کے رشتے دار الیکشن لڑ رہے ہیں انہیں حساس قراد ددیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  دبئی کشمیر کانفرنس ،عذر گناہ، بدتر از گناہ !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker