تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:دارالاصلاح کا سالانہ پروگرام10محرم الحرام کو منعقد ہو گا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو کے معروف ادارہ دار الاصلاح کا سالانہ پروگرام10محرم الحرام کو منعقد ہو گا ۔جس میں ملک کے معروف دینی سکالر اسلام کے ابدی پیغام کے مختلف پہلوؤں پر لیکچر دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کی معروف سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیت ڈاکٹر عبد الخالق مرحوم کے قائم کردہ معروف ادارہ دار الاصلاح کا سالانہ پروگرام کل یعنی 10محرم الحرام بروز اتوار کو صبح نو بجے شروع ہو گا ، جس میں ملک کے نا مور سکالرز قاری سیف الرحمان ناظم تربیت گاہ جماعت اسلامی پاکستان ، عبد الغفار عزیزشعبہ امورخارجہ جماعت اسلامی پاکستان ، ڈاکٹر اختر حسین عزمی ، پروفیسر شبیر احمد منصوری ڈائریکٹر سید مودودی انسٹیٹیوٹ اور خلیل الرحمن چشتی سمیت کئی مقامی اور ملکی مذہبی سکالر اسلام کے ابدی پیغام کے مختلف پہلوؤں پر لیکچر دیں گے ، اس پروگرام میں علاقہ بھر سے ہزاروں تشنگان دین شریک ہو کر اللہ کے دین کے مختلف گوشوں سے آشنائی حاصل کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:عید کی آمد کے ساتھ ہی جعلی مشروبات بنانے والے مافیا سر گرم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker