تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:میٹر ریڈر کے خلاف خبر شائع ہونے پرپریس کلب کے نائب صدرکو دھمکیاں

بھائی پھیرو(نامہ نگار)لیسکو سب ڈویثرن بھائی پھیرو کے بااثر میٹر ریڈر صاحب دین مئیوا ور ایس ڈی او تنویر احمد خاں کے خلاف حقائق پر مبنی خبریں شائع کرنے کی سزا ،عوامی پریس کلب بھائی پھیروکے نائب صدر کو بجلی چوری کے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں ، صحافی برادری اور عوامی و سماجی تنظیموں کے عہدیداران کی مزمت، ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیسکوسب ڈویژن پھولنگرکے بااثر میٹر ریڈر صاحب دین مئیو و ایس ڈی او تنویر احمد خاں کی کرپشن کی داستانیں نمایاں طور پر اخبارات میں شائع کرنے کی سزا عوامی پریس کلب پھولنگر کے نائب صدر کو بجلی چوری کے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دینے پر سینئر صحافی ملک محمد اکرام،سید مبشر علی شاہ،رانا خرم عباس،محمد خالد جوئیہ،رانا علی یاسر،ملک محمد امین،چوہدری عبدالرزاق،حمزہ اعجاز، محمد افضل لاہوری،سعیدالرحمنٰ ودیگر نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے حقائق پر مبنی خبریں شائع کرنے والے نڈر اور بے باک صحافی کومذکورہ میٹر ریڈر و ایس ڈی او کی طرف دی جانے والی دھمکیوں کی ہم مذمت کرتے ہیں جبکہ اعلیٰ حکام کو چاہیے تھا کہ وہ ان خبروں کے متعلق فوری طور پر نوٹس لیتے لیکن حکام بالا نے نوٹس نہ لیکر اپنے ہی محکمہ کے غنڈہ عناصر افراد کی حوصلہ افزائی کی ہے اور وہ اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ اب صحافیوں کو سچ شائع کرنے سے باز رکھنے کے لیے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن خدا گواہ ہے کہ ہم صحافی برادری نے ہمیشہ سچ لکھا ہے اور سچ لکھتے رہیں گے چاہے اس کے لیے ہمیں اپنی جانوں کی قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑے ،سابق سٹی نائب ناظم ملک محمد سعید نے کہا کہ صحافی معاشرے کی وہ آنکھ ہیں جو معاشرے میں ہونے والی ہر برائی کو نمایاں طور پر سامنے لاتی ہے اور مظلوموں کی آواز ایوانوں میں بیٹھے ہوئے صاحب اقتدار تک پہنچاتی ہے مزید انہوں نے کہا کہ یہاں کچھ بااثر لائن مین ہیں جو اایس ڈی او کی آشیر باد سے لائن سپرنٹنڈنٹ کی سیٹ پر براجمان ہوکر غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں لیکن اعلیٰ حکام نے ان کی طرف سے نظریں بند کر رکھیں ہیںآخر کیوں ؟کیا اعلیٰ حکام اتنے ہی بے بس ہو چکے ہیں کہ ان کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کرنے سے جھجکتے ہیںآخر میں صحافتی تنظیموں کے عہدیداران و عوامی و سماجی حلقوں کے عہدیداران نے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کرپشن کنگ غنڈہ عناصر کو فوری طور پر محکمہ سے باہر نکال پھینکنا چاہیے تاکہ ایسی کالی بھیڑوں سے محکمہ پاک ہو سکے اور غریب عوام ان جیسے مکروہ چہرے والوں کے ہاتھوں سے محفوظ رہ سکیں

یہ بھی پڑھیں  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker