تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:نوجوانوں میں کھیلوں کا فروغ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ،رانا حیات

Hayatبھائی پھیرو(نامہ نگار)نوجوانوں میں کھیلوں کا فروغ پنجاب حکومت می اولین ترجیح ہے ۔ جگہ جگہ یوتھ فیسٹیول منعقد کر کے شہباز شریف نے نوجوانوں میں تعمیری سر گرمیوں کو فراغ دیا ہے ۔ سابق ممبر قومی اسمبلی رانا محمد حیات کی طرف سے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نواحی قصبہ ہلہ منیساں میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پورے پنجاب میں یوتھ فیسٹیول منعقد کر کے تعمیری سر گرمیوں کو فروغ دیا ہے ۔ جبکہ ہونہار طلبہ میں وضائف اور لیپ ٹاپ تقسیم کر کے تعلیمی سر گرمیوں کو تیز تر کر دیا ہے ۔ انہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور ہر یونین کونسل میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہزاروں روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے اس موقع پر معززین علاقہ سردار عالم شیر موکل ، کاشف خاں ، ملک طیب اور ملک ممتاز بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں  اورنج لائن میٹرو ٹرین چلنے کو تیار، 28 اکتوبر کو آزمائش کی جائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker