تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:میچ جیتنے کی خوشی میں زبردست ہوائی فائرنگ،مٹھائی تقسیم

imagesبھائی پھیرو(نامہ نگار) بھارت سے میچ جیتنے کی خوشی میں بھائی پھیرو میں زبردست ہوائی فائرنگ ۔آتش بازی کا مظاہرہ ۔ دو منچلوں نے ایک مٹھائی کی دُکان سے ساری مٹھائی خرید کر بانٹ دی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے ٹی ٹونٹی کے جیتنے کی خبر سننتے ہی نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر نکل کر دھول کی تھاپ کر بھنگڑے ڈالنے لگیں ۔ خوشی میں سارے شہر میں ہوائی فائرنگ کی گئی ، جس سے شہر کے درو دیوار ہل گئے ۔ دو منچلوں تنویر بابو اور محمد نبیل نے مٹھائی کی ایک دُکان سے اسکی ساری مٹھائی خرید کر بھنگڑا ڈالتے نوجوانوں میں تقسیم کر دی ۔ بھائی پھیرو پریس کلب کے صحافیوں حاجی محمد رمضان ، ملک عبد الحفیظ ، شیخ خالد رفیق ، اسلامی جمعیت طلبا ء کے مرزا نوید بیگ، احمد جمال اور علی احمد ڈوگر اور مارکیٹ کمیٹی بھائی پھیرو کے ایڈمنسٹر سید بلال شاہ ، جماعت اسلامی بھائی پھیرو کے رہنماء سردار نور احمد ڈوگر سمیت کئی افراد نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو مبار باد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ آ ئندہ میچوں میں بھی پاکستانی ٹیم ضرور جیتے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  اداکارہ جوہی چاولہ آج اپنی 46ویں سالگرہ منا رہی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker