تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ایس ایچ او کے بغیر کئی ہفتوں سے چلنے والے تھانہ سٹی میں ڈاکوراج

bhai pheruبھائی پھیرو(زین العابدین سے) ایس ایچ او کے بغیر کئی ہفتوں سے چلنے والے تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں ڈاکو راج ۔ چار مسلح ڈاکوؤں نے رکاوٹیں کھڑی کر کے بس کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل چھین لئے ، خواتین کے زیورات نوچ لئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈرائیور نزیر حسین بس نمبر LWL3388لاہور سے حاصل پورلے جا رہا تھا کہ کہ بھائی پھیرو بائی پاس پر سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بس کو روک لیا اور گن پوائنٹ پر درجنوں مسافروں سے تین ہزار دس ہزار وپے نقدی ، درجنوں موبائل اورعورتوں کے لاکھوں روپے کے زیورات چھین لئے اور دھند کا فائدہ اُٹھا کر بھاگ گئے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بیس روز سے تھانہ سٹی میں کوئی ایس ایچ او تعینات نہیں جس وجہ سے تھانہ میں ڈکیٹیوں اور منشیات فروشی میں اضافہ ہو چکا ہے

یہ بھی پڑھیں  کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: انگلش کھلاڑیوں نےچھٹی وکٹ پرعالمی ریکارڈ قائم کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker