شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:ملتان روڈ کے ارد گرد ناجائز تجاوزات سے ٹریفک جام

بھائی پھیرو:ملتان روڈ کے ارد گرد ناجائز تجاوزات سے ٹریفک جام

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ملتان روڈ کے ارد گرد ناجائز تجاوزات سے ٹریفک جام۔ با اثر قبضہ گروپوں کے آگے قائم ناجائز تجاوزات اور ملازمین کے چہیتوں کے آگے قائم تھڑے بدستور قائم۔ شہری حلقوں کاڈی سی او قصور سے ناجائز تجاوزات، قبضہ مافیا کیخلاف بلا امتیاز گرینڈ آپریشن کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ بھائی پھیروکے اردگرد ناجائز تجاوزات ریڑھی بانوں اور خوانچہ فروشوں کی بھرمار کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ میونسپل عملہ نے ملی بھگت سے دوکانوں کے آگے خوانچے لگوا کر مین بازار میں پیدل چلنا دشوار بنا رکھا ہے۔ بلدیہ ملازمین نے با اثر افراد اور اپنے چہیتے دوکانداروں کی دوکانوں پر قائم ناجائز تجاوزات کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔بلدیہ ملازمین غریب ریڑھی بانوں اور خوانچہ فروشوں کے خلاف کاروائی کرکے اعلی افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکتی رہتی ہے مگر با اثر اڈہ مالکان،ٹرک مالکان،ٹیکسی سٹینڈ مالکان اور حکمران طبقہ کے چہیتوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی۔سماجی رہنما تنویر بابو اورعوامی سماجی حلقوں نے میونسپل کمیٹی بھائی پھیروکے جانبدانہ آپریشن کی مزمت کرتے ہوئے اے سی پتوکی اور ڈی سی قصور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز گرینڈ آپریشن کیا جائے اور رشوت خور اور ناجائز تجاوزات کروانے والے بلدیہ ملازمین کو نوکریوں سے برخواست کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے