تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو شہر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو شہر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ۔ چار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر بوڑھی عورت کو کار میں بیٹھا لیا اور ویرانے میں لے جا کر لاکھوں روپے کے سونے کے زیورات اور نقدی چھین لی، عورت تشدد کے بعد ویرانے میں پھینک کر فرار ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں سندھو کلاں کی رہائشی 60سالہ مختاراں بی بی سودہ سلف لینے کے لئے بھائی پھیرو آ ئی ۔ سودا خریدنے کے بعد وہ مسجد انوار غوثیہ کے قریب کھڑی تھی کہ دو نا معلوم مسلح نقاب پوش عورتوں نے اُسے گن پوائنٹ پر سفید رنگ کی کار میں میں بیٹھا لیا ، کار میں دو آ دمی بھی موجود تھے ۔مسلح ڈاکوؤں نے اُس کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کے کانوں اور ہاتھوں سے چار تولے سونے کے زیورات نوچ لئے اور چھ سو روپے نقدی بھی چھین لی اور چونیاں کے قریب ویران جگہ پر پھینک کر فرار ہو گئے ۔واردات کی تحریری درخواست تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں دے دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوباڑو:ضلع بھرکے ہائی اسکولوں اورکالجوں میں پنجاب کے 800شاگرد داخل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker