تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:سید ابرارنے7 گاؤں کی گیس منظورکرائی اورمقامی ایم این اے نے سپلائی رکوا دی،سردارلیاقت

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی نے وزیر اعظم پاکستان سے بھائی پھیرو کے سات دیہات کیلیے سوئی گیس منظور کرائی مگر ممبر قومی اسمبلی نے کام رکوا دیا۔آئیندہ ان دیہات کے ہزاروں لوگوں نے ممبر قومی اسمبلی کو آئیندہ ووٹ نہ دینے اور اسکے گھر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے نواحی گائوں کوٹ سردار سجوارہ ڈوگر کے رہائشی سماجی و سیاسی رہنما سردار لیاقت علی ڈوگر نے پریس کلب آکر صحافیوں کو دی گئی ایک تحریری درخواست اور تحریری ثبوتوں کے ساتھ بتایا کہ اس کی درخواست پرپی پی پی کے ممبر صوبائی اسمبلی سید ابرار حسین نے وزیر اعظم پاکستان سے سات مواضعات گگہ سرائے،کھوہ کلالانوالا،ڈھلم،اڈہ اتفاق،لکھن کے،بھنگور،اور کوٹ سردار سجوارہ کیلئے سوئی گیس کی سکیم منظور کرائی ۔اس پر محکمہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن نے بزریعہ لیٹر نمبر gms:pp-173 dated 25-04-2011 ان دیہات کا سروے بھی کرایا۔مگر اسی دوران ممبرقومی اسمبلی نے ان دیہات کو سوئی گیس کی فراہمی رکوادی۔سردار لیاقت نے بتایا کہ جب اس نے اور اہل علاقہ نے مزکورہ ممبر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ،، میں اپنے حلقہ میں کسی دوسرے ممبر اسمبلی کی مداخلت برداشت نہیں کرتا،،۔اس طرح سات دیہات کے ہزاروں لوگ ممبر قومی اسمبلی کی جھوٹی انا کی بھینٹ چڑھ گئے۔انہوں نے کہا کہ وہ اور اس علاقے کے ہزاروں لوگوں نے بھی اسی ممبر قومی اسمبلی کو ووٹ دیے مگر اب یہی ممبر ان سات دیہات کا دشمن بن گیا ہے۔ سردار لیاقت نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ان سات بنیادی سہولت سے محروم دیہات کو جلد از جلد سوئی گیس فراہم کریں ۔سردار لیاقت نے اعلان کیا کہ وہ اور ان دیہاتوں کے ہزاروں لوگ آئیندہ الیکشن میں مزکورہ ممبر قومی اسمبلی کو ووٹ نہیں دیں گے بلکہ عوام دوست پی پی پی کے ممبر صوبائی اسمبلی سید ابرار حسین کے کہنے پر اپنا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر مزکورہ ممبر قومی اسمبلی نے اپنا رویہ نہ بدلا تو وہ اسکے گھر کے سامنے ہزاروں ساتھیوں سمیت دھرنا دیکر شدید احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  صدرآزادکشمیرپیرکو صحافیوں کےاعزاز میں افطار ڈنر دیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker