
بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔نواحی گاؤں میگہ موڑ کا رہائشی کرونا کا مریض نکلا۔ گردو نواح میں تشویش کی لہر۔مریض کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ اے سی پتوکی نے مذکورہ شخص کی گلی بند کر کے لوگوں کے خون کے ٹیسٹ لے کر لیبارٹری میں بھیج دئیے، تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں میگہ موڑ کا رہائشی کانسٹیبل علی رضا قربان الہی لاہور میں ملازمت کر رہا تھا اور چھٹی پر گاؤں میگہ موڑ آیا ہوا تھا کہ گذشتہ روز شک گزرنے پر انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی ٹیم گاؤں میگہ موڑ پہنچی اور اسکو قرنطینہ سینٹر میں شفٹ کرنے کے لئے ساتھ لے گئے اسکے بعد اے سی پتوکی سردار آصف ڈوگر بھی فورا گاؤں میگہ موڑ آئے اور مذکورہ شخص کی گلی کو عام آمدو رفت کے لئے بند کر دیا اور اسکے پڑوس کے چوبیس افراد کے خون کے نمونے حاصل کر کے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیج دیے۔کرونا کے مریض کی خبر سنتے ہی میگہ موڑ اور گردو نواح میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور عوام میں اس بیماری کے خوف سے چہ میگوئیاں شروع ہو گئی۔میگہ موڑ کے سماجی و سیاسی راہنماء مرزا نوید بیگ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میگہ موڑ سمیت پورے علاقے میں جراثیم کش سپرے کروایا جائے اوروسیع پیمانے پر عوام کے ٹیسٹ لے کر اس بیماری کے بارے میں معلومات اکھٹی کر کے اس علاقے کو کرونا سے بچانے کے خفاظتی اقدامات کئے جائیں۔