علاقائی

بھائی پھیرو:پاکستان ادبی فورم بھائی پھیرو کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾پاکستان ادبی فورم بھائی پھیرو کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ میں شعرا نے سرکار دوجہاں کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کر کے سامعین کے دل موہ لیے۔کئی گھنٹے فضائیں درودو سلام سے گونجتی رہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ادبی فورم بھائی پھیرو کے زیر اہتمام ایک نعتیہ مشاعرہ مقامی ہال میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت ادبی تنظیم مجلس احباب ذوق بھائی پھیروکے صدرحاجی محمد رمضان نے کی ۔مہمانان خصوصی میں نظامی ادبی اکیڈمی کے بانی عبدالحمید نظامی،کاروان ادب کے انجم رانا ،مجلس شاہ عباس پتوکی کے صدرشوکت نوشاہی، چاچا یوسف، وکیل انجم ، اشتیاق اثراور جاوید قمر مولائی تھے۔ جن شعرا نے مشاعرہ میں اپنا کلام سنایا ان میں علی شہباز بابو، صادق نور، زاہد صدیقی ، سردار علی سردار، یٰسین یاس ، عادل مختار، ریاض رجبی، مقصود احمد مقصود ، اوررانا سجاد شامل ہیں۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض زاہد صدیقی نے انجام دیے۔ پاکستان ادبی فورم کے صدر ریاض احمد رجبی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فورم کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی ۔ جسے تمام حاضرین نے سراہا۔ شعرانے حضور اکرم کی شان میں منظوم کلام سنا کر سامعین سے داد وصول کی

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کے اہلکاروں کا شہری کے گھر دھاوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker