علاقائی

بھائی پھیرو:بھائی پھیرو بائی پاس پر چار مو ٹر سائیکل سواروں نے مو ٹروے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾بھائی پھیر بائی پاس پر چار مو ٹر سائیکل سواروں نے مو ٹروے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ اور پیچھا کر نے پر ایک ملزم اسلحہ اور مو ٹر سائیکل سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ آفیسر محمد بو ٹا اورپٹرولنگ آفیسر محمد انور با ئی پاس پر معمول کے مطابق گشت کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار چار افرادکو مشکوک پا کر ان کو روکاتو موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔جوابی فائرنگ پر ملزمان مو ٹر سائیکل چھوڑ کر کھیتوں میںگھس گئے مگر مو ٹروے پو لیس نے ملزموں کا پیچھا کیااور ایک ملزم شیخ افضل کو پسٹل سمیت گرفتار کر لیا، پوچھ گچھ کر نے پر اس نے با قی ساتھیوں کے نام رانا رضوان، رانا افضل اور رانا آصف ساکن گگہ سرائے بتا ئے۔ ڈی ایس پی موٹر وے رانا نذیر نے موقع پر پہنچ کر افضل کو اسلحہ اور مو ٹر سائیکل سمیت تھانہ سٹی بھائی پھیر کے حوالے کر دیا۔ پو لیس تھا نہ سٹی نے مقدمہ درج کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker