علاقائی

بھائی پھیرو:مسلم لیگ،،ن،،کے ضلعی صدر اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد حیات خاں کی بیٹی کی شادی

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾مسلم لیگ،،ن،،کے ضلعی صدر ،سابق ضلعی ناظم اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد حیات خاں کی بیٹی کی شادی آل پارٹیز کانفرنس میں تبدیل۔سپیکر پنجاب اسمبلی سمیت کئی وفاقی،صوبائی وزرا،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی،سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے رہنما،ناظمین،کونسلرز،صحافی اور معززین علاقہ کی بھاری تعداد میں شرکت۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمسلم لیگ،،ن،،کے ضلعی صدر ،سابق ضلعی ناظم قصور اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد حیات خاں کی بیٹی اورسپیکر پنجاب اسمبلی کی بھتیجی کی شادی میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں ،پنجاب کے سابق گورنر ذوالفقار کھو سہ،سابق وزیر اعلی غلام مصطفے کھر،میاں منظور وٹو،چوہدری ظہیر الدین،سابق وزیر خارجہ میاں خورشید قصوری،،الحاج محمد ممتاز خالد بھٹی سمیت کئی وفاقی،صوبائی وزرا،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی،سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں،ناظمین،کونسلروں،صحافیوں اور معززین علاقہ کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔شادی کی تقریب میں کئی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی،صوبائی و مقامی رہنمائوں کی شرکت سے شادی آل پارٹیز کانفرنس میں بدل گئی۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:ڈکیتی،راہزنی اورچوری کی وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں ر وپے مالیت کاقیمتی سامان چھین کرفرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker