علاقائی

بھائی پھیرو: گوھڑ گلاب سنگھ میں ڈکیتی کی واردات

بھائی پھیرو(نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق ۔گزشتہ رات بھائی پھیروکے نواحی گاﺅں گوھڑ گلاب سنگھ کے رہائشی جمعہ خاں کی حویلی پر دس رکنی ڈکیت گینگ نے اچانک دھاوا بول دیااور گھر میں سوئے ہوئے تمام افراد کو اٹھا کر کلاشنکوف کے برسٹ جسموں میں اتار دینے کی دھمکی دےکر 6 لاکھ روپے نقدی ،7تولے طلائی زیور اور لائسنسی اسلحہ کے 6 ہتھیار چھین لیے اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے محمد اسحاق اور 16سالہ و 10 سالہ بچیوںکو شدید زخمی کرکے فرار ہونے لگے تواہل خانہ نے شور مچادیا شور کی آواز سُن کر گاﺅں کے لوگ اکٹھے ہو گئے جنہوںنے ڈاکوﺅں کا تعاقب کیا اور اطلاع ملنے پر سمیت تین تھانوں کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ڈاکوﺅں نے دیہاتیوں اور پولیس پر فائرنگ شروع کردی حفاظت خود اختیاری کے تحت پولیس اور دیہاتیوں نے بھی کراس فائرنگ کی تو ڈاکوﺅں نے ڈکیتی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکلیںنمبری LEM1005 . LEV1478 اور چھینا گیا تین عدد آتشیں اسلحہ پھینک کر رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:سانحہ تعلیم القرآن اور سانحہ پشاور کی لڑیاں اور کڑیاں ایک ہی ہیں، مفتی حیدرعلی حیدری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker