علاقائی

بھائی پھیرو: ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپےکرفرار

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق پہلے واقعہ میں گزشتہ رات بائی پاس پر واقع RAY کاٹن ویسٹ فیکٹری میں تین نا معلوم ڈاکو گھس آئے اور گارڈ اختر حسین سمیت تین ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گن پوائنٹ پر ایک کمرے میں بند کر دیا اور وہاں موجود سیف الماری سے دو لاکھ روپے نقدی اور ڈیڑھ لاکھ روپے کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ فیکٹری مالک محمد یونس کی درخواست پر مقدمہ درج۔دوسرے واقعہ میں گولڈ لیف سگریٹ کا سیل مین محمد اعظم سگریٹ سیل کر کے بگھیانہ سے واپس آ رہا تھا۔ جب وہ راؤ محمد حسین کے باغ کے قریب پہنچا تو دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر 70 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی: پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کاروائی، 13 ملزمان گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker