علاقائی

بھائی پھیرو: ڈاکووؤں کی گن پوائینٹ پر ڈکیتی، موبائل اورنقدی لے اڑے

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ تین مسلح ڈاکووئوں نے محنت کش کو روک کر اس سے موبائل فون اور سینکڑوں روپے نقدی چھین لی ۔ دیہاتیوں نے ایک ڈاکو پکڑ کر دینا ناتھ چوکی پولیس کے حوالے کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ڈھلواں کا افتخار احمد اپنی ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں اُسے تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر اس سے موبائل فون اور نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔ شور مچانے پر دیہاتیوںنے گھیرا ڈال کر ایک ڈاکو پکڑ کر دینا ناتھ چوکی پولیس کے حوالے کر دیا اور واقعہ کی تحریری درخواست پولیس کو دے دی ۔ پولیس نے تا حال مقدمہ درج نہیں کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker